لیجنڈز لیگ: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

South Africa beats Australia by one run to qualify for final

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا چیمپئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186رنز اسکور کیے۔مورنی وین ویک 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اسٹمس نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

187 رنز کےہدف کے جواب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن صرف ایک رن سے شکست کھا بیٹھے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ڈینیئل کرسچن 49 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف ایک رن سے کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا چیمپئنز نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں ہفتے کو اس کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان چیمپئنز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

READ  ون ڈے رینکنگ: بیٹرز میں بابر کی دوسری پوزیشن، ٹاپ ٹین آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں