معروف امریکی پروفیشنل ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
71 سالہ ہلک ہوگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، 24 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔ پنلاس کاؤنٹی کے فرانزک سائنس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی تصدیق شدہ وجہ "شدید دل کا دورہ” (Acute Myocardial Infarction) تھی، جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ہلک ہوگن کے دل کے پٹھوں تک خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ آئی، جس سے ٹشو کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ دل کی ایک بیماری *ایٹریئل فبریلیشن* کا شکار تھے، جس سے دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔
مزید انکشاف ہوا کہ ہلک ہوگن کو کینسر کی ایک قسم *کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا* بھی لاحق تھی، جو سفید خون کے خلیات کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بات ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی کیونکہ ان کی اس بیماری سے متعلق پہلے کبھی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی۔
ہلک ہوگن کی وفات پر دنیا بھر کے مداح غمزدہ ہیں اور ان کے شاندار ریسلنگ کیریئر کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔






تبصرے بند ہیں