"میری شادی بحران کا شکار ہے، شوہر کو مجھ سے کچھ گلے شکوے ہیں” عتیقہ اوڈھو

"My marriage is in crisis, my husband has some grudges against me" Atiqa Odho

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے، اور اس کی وجہ ان کا کام بن رہا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں بطور تجزیہ کار خدمات انجام دینے والی عتیقہ نے حالیہ شو کے دوران بتایا کہ ان کا زیادہ تر وقت ڈرامے دیکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے میں گزر جاتا ہے، جس پر ان کے شوہر ڈاکٹر ثمر خان نے شکوہ کیا ہے کہ وہ انہیں وقت نہیں دیتیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شو کی تیاری کے لیے مسلسل ڈرامے دیکھنا پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا طرزِ زندگی اور گھریلو ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کام کا دباؤ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے بات چیت تک نہیں کر پاتیں، جس سے ان کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بھی کام کیا جائے، اسے مکمل سنجیدگی، محنت اور تیاری کے ساتھ انجام دینا چاہیے، کیونکہ میڈیا کا کام ناظرین کی سوچ اور انڈسٹری کی سمت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔

READ  عالمی شہرت یافتہ کامیڈی اداکارہ 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں