پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے، اور اس کی وجہ ان کا کام بن رہا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں بطور تجزیہ کار خدمات انجام دینے والی عتیقہ نے حالیہ شو کے دوران بتایا کہ ان کا زیادہ تر وقت ڈرامے دیکھنے اور ان کا تجزیہ کرنے میں گزر جاتا ہے، جس پر ان کے شوہر ڈاکٹر ثمر خان نے شکوہ کیا ہے کہ وہ انہیں وقت نہیں دیتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شو کی تیاری کے لیے مسلسل ڈرامے دیکھنا پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا طرزِ زندگی اور گھریلو ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کام کا دباؤ اس قدر بڑھ چکا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے بات چیت تک نہیں کر پاتیں، جس سے ان کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جو بھی کام کیا جائے، اسے مکمل سنجیدگی، محنت اور تیاری کے ساتھ انجام دینا چاہیے، کیونکہ میڈیا کا کام ناظرین کی سوچ اور انڈسٹری کی سمت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔






تبصرے بند ہیں