بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، ایشیا کپ میں اہم کھلاڑی کے شریک نہ ہونےکا امکان

Big blow to Indian team, key player likely to miss Asia Cup

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنےکا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت جسپریت بمراہ ایشیا کپ میں شرکت نہ کریں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ جسپریت بمراہ ویسٹ انڈیز کےخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز پر فوکس کریں گے۔

جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف بھی 2 ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

واضح رہےکہ ایشیاکپ بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں 9 ستمبر سے کھیلاجائےگا، ایشیاکپ میں پاک بھارت کم از کم دو جب کہ زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آسکتے ہیں۔

READ  ایشیا کپ کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں