امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندیوں کی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہفتے کے روز نیو یارک ٹائمز نے دو نامعلوم بھارتی سینئر حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بھارتی حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایک اہلکار کے مطابق حکومت نے تیل کی درآمدات میں کمی کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ البتہ حالیہ دنوں یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ جولائی میں رعایتیں کم ہونے کے باعث کچھ سرکاری ریفائنریز نے عارضی طور پر روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔






تبصرے بند ہیں