بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں 24 سالہ لیکچرار سری ودیا نے شادی کے صرف 6 ماہ بعد خودکشی کر لی۔
خودکشی سے قبل لکھے گئے اپنے آخری خط میں سری ودیا نے شوہر اور سسرالیوں پر ہراسانی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا۔ اس نے لکھا کہ اس کا شوہر نشے میں دھت ہو کر گھر آتا، مار پیٹ کرتا اور دوسروں کے سامنے اسے رسوا کرتا تھا۔
اپنے خط میں سری ودیا نے اپنے بھائی سے جذباتی انداز میں آخری پیغام بھی دیا، جس میں لکھا: "بھائی، اپنا خیال رکھنا، شاید اس بار میں تمہیں راکھی نہ باندھ سکوں۔”
سری ودیا نے واضح طور پر اپنی موت کا ذمے دار شوہر اور سسرالیوں کو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی سری ودیا کو سسرال میں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور شوہر و سسرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور جاری ہے۔





تبصرے بند ہیں