بھارتی لیکچرار نے شادی کے صرف 6 ماہ بعد شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ ظلم سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

Indian lecturer commits suicide after being fed up with alleged cruelty from husband and in-laws just 6 months after marriage

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا میں 24 سالہ لیکچرار سری ودیا نے شادی کے صرف 6 ماہ بعد خودکشی کر لی۔

خودکشی سے قبل لکھے گئے اپنے آخری خط میں سری ودیا نے شوہر اور سسرالیوں پر ہراسانی اور جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا۔ اس نے لکھا کہ اس کا شوہر نشے میں دھت ہو کر گھر آتا، مار پیٹ کرتا اور دوسروں کے سامنے اسے رسوا کرتا تھا۔

اپنے خط میں سری ودیا نے اپنے بھائی سے جذباتی انداز میں آخری پیغام بھی دیا، جس میں لکھا: "بھائی، اپنا خیال رکھنا، شاید اس بار میں تمہیں راکھی نہ باندھ سکوں۔”

سری ودیا نے واضح طور پر اپنی موت کا ذمے دار شوہر اور سسرالیوں کو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی سری ودیا کو سسرال میں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا تھا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور شوہر و سسرالیوں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور جاری ہے۔

READ  خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 8 دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں