جنوبی افریقہ کے ماریمبا بجانے والوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

South African marimba players set new world record

جنوبی افریقہ میں ماریمبا بجانے والوں نے ایک ساتھ جمع ہو کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1,276 ماریمبا پلیئرز کیپ ٹاؤن کے گرینڈ ویسٹ ارینا میں اکھٹے ہوئے اور دنیا کی سب سے بڑی ماریمبا اینسمبل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی موقع پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ زمبابوے سے بھی شرکا نے شرکت کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ گواٹیمالا کے 505 افراد کے پاس تھا، مگر اب جنوبی افریقہ نے یہ اعزاز حاصل کر لیا۔

تقریب کے دوران شرکا نے معروف گانے "Waka Waka” اور "Jerusalema” کی دس منٹ طویل انسٹرومینٹل پرفارمنس پیش کی، جس کی باضابطہ جانچ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیشل نے لندن سے آکر کی۔

اس ایونٹ کا مقصد صرف ریکارڈ قائم کرنا نہیں تھا، بلکہ مختلف سماجی و معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اسکولوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا۔

تقریب میں 70 سے زائد اداروں سے تعلق رکھنے والے 8 سے 62 سال کی عمر کے افراد نے شرکت کی، جبکہ گرینڈ ویسٹ کیسینو نے اس پروگرام کے تمام اخراجات برداشت کیے۔

READ  اہم اتحادی جماعت کے ساتھ چھوڑنے سے نیتن یاہو حکومت گرنے کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں