بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے پوڈکاسٹ میں طلاق سے متعلق دیے گئے بیانات کے بعد، ان کی سابقہ اہلیہ اور کوریوگرافر دھناشری ورما نے بالآخر سوشل میڈیا پر ایک پرمعنی پوسٹ کے ذریعے خاموشی توڑ دی۔
دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کے دوران کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ کا لطف اٹھاتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی دکھائی دیں۔
اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "یہ سفر یادوں سے بھرپور رہا، اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔” انہوں نے دبئی میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں، ثقافتی ہم آہنگی کو سراہا اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا۔






تبصرے بند ہیں