یوزویندر چہل کے طلاق سے متعلق بیان کے بعد دھناشری بھی خاموش نہ رہیں, اپنا ردعمل دے دیا

Dhanashree did not remain silent after Yuzvendra Chahal's statement regarding divorce, she gave her reaction

بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے پوڈکاسٹ میں طلاق سے متعلق دیے گئے بیانات کے بعد، ان کی سابقہ اہلیہ اور کوریوگرافر دھناشری ورما نے بالآخر سوشل میڈیا پر ایک پرمعنی پوسٹ کے ذریعے خاموشی توڑ دی۔

دھناشری نے انسٹاگرام پر دبئی میں قیام کے دوران کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسٹریٹ فوڈ کا لطف اٹھاتی، گولڈن آور میں چہل قدمی کرتی اور ایک مندر کا دورہ کرتی دکھائی دیں۔

اپنے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "یہ سفر یادوں سے بھرپور رہا، اور دبئی واپس آکر کئی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔” انہوں نے دبئی میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں، ثقافتی ہم آہنگی کو سراہا اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا۔

READ  بھارتی اداکارہ نندنی کشیاپ کی تیز رفتار گاڑی سے نوجوان جاں بحق، اداکارہ گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں