اجلاس کی صدارت قاضی نعیم انجم نے کی، جن کا کہنا تھا کہ پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات لازمی کرنے کے بجائے انہیں نجی سکولز کے لئے آپشنل رکھا جائے، کیونکہ اس سے نہ صرف تدریسی نظام متاثر ہو گا بلکہ نویں جماعت کی پری کلاسز کے آغاز میں بھی تاخیر ہو گی۔
اجلاس میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بھی شرکت کی جبکہ دیگر نمایاں شرکا میں رانا فیاض احمد، جاوید نور تامبرا، ڈاکٹر شعیب، مہر محمد عاشق، سعید الحسن، غلام فرید ضیغم، احمد نوید الحسن، شیخ محمد اکرم، رومیل شاہیر چوہدری شامل تھے۔
اس موقع پر گوجرانوالہ بورڈ سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے غلام فرید ضیغم کے اعزاز میں خصوصی نشست بھی رکھی گئی۔






تبصرے بند ہیں