پاکستانی اداکار علی رضا نے ساتھی اداکارہ انمول بلوچ سے شادی کی خبروں پر بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شوبز انڈسٹری میں ہی شادی کریں گے تو علی رضا نے جواب دیا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، اور اس فیصلے کا انحصار وقت اور حالات پر ہوگا۔
انہوں نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اس وقت کسی بھی رشتے میں نہیں ہیں اور انمول بلوچ صرف ان کی ایک اچھی دوست ہیں۔ اداکار نے انمول سے شادی کے امکانات کو بھی مکمل طور پر رد کر دیا۔
واضح رہے کہ علی رضا اور انمول بلوچ ایک ڈرامے میں بطور جوڑی جلوہ گر ہوئے تھے، جسے ناظرین نے بےحد پسند کیا۔ اسی مقبولیت کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
دوسری جانب، کچھ عرصہ قبل انمول بلوچ کی ایک سیاستدان کے بیٹے سے شادی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جنہیں اداکارہ نے صاف الفاظ میں مسترد کر دیا تھا۔






تبصرے بند ہیں