گوجرانوالہ میں پولیس مقابلہ، 3 افراد ہلاک، ایک اہلکار زخمی

Police encounter in Gujranwala, 3 people killed, one officer killed

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کا آغاز سیشن کورٹ کے باہر ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس اہلکار کو روکنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی جانب فرار ہو گئے، جہاں ایک اور ناکے پر انہوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔

ملزمان بعد ازاں سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ ترگڑی کے قریب پولیس نے انہیں گھیر لیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔

READ  اسرائیل سے صحافیوں کو غزہ تک رسائی دینے کا فارن پریس ایسوسی ایشن کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں