پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کا آغاز سیشن کورٹ کے باہر ہوا، جہاں ملزمان نے پولیس اہلکار کو روکنے پر اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان سیالکوٹ کی جانب فرار ہو گئے، جہاں ایک اور ناکے پر انہوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل خاور شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔
ملزمان بعد ازاں سیالکوٹ سے واپس گوجرانوالہ کی طرف آئے۔ ترگڑی کے قریب پولیس نے انہیں گھیر لیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک فرار ہو گیا۔






تبصرے بند ہیں