ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ قربتوں پر مداحوں کا شدید ردعمل

Fans react strongly to Hania Aamir and Asim Azhar's reunion

پاکستانی شوبز کی معروف سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

ماضی میں ہانیہ اور عاصم کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور مداحوں کی پسندیدہ جوڑی سمجھے جاتے تھے، مگر تعلقات خراب ہونے پر یہ رشتہ تلخ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات بھی دیے اور مداح دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔

ہانیہ سے علیحدگی کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی، تاہم یہ رشتہ بھی حال ہی میں ٹوٹ گیا۔ اب افواہیں ہیں کہ ہانیہ اور عاصم کے درمیان پرانی قربت دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔

یہ قیاس اس وقت زور پکڑ گیا جب ایک ایونٹ میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران پہلی قطار میں بیٹھے دیکھا گیا۔ عاصم نے مبینہ طور پر ان کے لیے چند گانے گائے اور ان کی فرمائش پر "Regardless” بھی پیش کیا۔ یہ سب اسی وقت ہوا جب عاصم اور میرب علی کی علیحدگی کی خبریں تازہ تھیں۔ اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور یہاں تک کہ مشہور "Astronomer CEO” میم کے انداز میں دونوں پر ایک میم بھی بن گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ ایک نے لکھا، ’’یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔‘‘ دوسرے نے کہا، ’’عاصم کو کچھ وقار دکھانا چاہیے تھا، ابھی بریک اپ ہوا ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے طنزیہ سوال اٹھایا، ’’سیلف ریسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟‘‘

READ  ایران یورینیئم باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی سطح کم کرےگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں