پاکستانی شوبز کی معروف سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ماضی میں ہانیہ اور عاصم کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے اور مداحوں کی پسندیدہ جوڑی سمجھے جاتے تھے، مگر تعلقات خراب ہونے پر یہ رشتہ تلخ انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات بھی دیے اور مداح دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے۔
ہانیہ سے علیحدگی کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی کی، تاہم یہ رشتہ بھی حال ہی میں ٹوٹ گیا۔ اب افواہیں ہیں کہ ہانیہ اور عاصم کے درمیان پرانی قربت دوبارہ بحال ہو رہی ہے۔
یہ قیاس اس وقت زور پکڑ گیا جب ایک ایونٹ میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران پہلی قطار میں بیٹھے دیکھا گیا۔ عاصم نے مبینہ طور پر ان کے لیے چند گانے گائے اور ان کی فرمائش پر "Regardless” بھی پیش کیا۔ یہ سب اسی وقت ہوا جب عاصم اور میرب علی کی علیحدگی کی خبریں تازہ تھیں۔ اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور یہاں تک کہ مشہور "Astronomer CEO” میم کے انداز میں دونوں پر ایک میم بھی بن گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا۔ ایک نے لکھا، ’’یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔‘‘ دوسرے نے کہا، ’’عاصم کو کچھ وقار دکھانا چاہیے تھا، ابھی بریک اپ ہوا ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے طنزیہ سوال اٹھایا، ’’سیلف ریسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟‘‘






تبصرے بند ہیں