منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Muniba's brilliant century helps Pakistan defeat Ireland by 8 wickets in the third T20

پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔

آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے، پاکستانی ویمن ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 17.4 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو ایک سے آئرلینڈ کے نام رہی، پہلے دو میچز میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

READ  ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں