پاکستان کے محمد آصف ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوارٹر فائنل میں انہوں نے برطانیہ کے زیک کوسکر کو 0-2 سے شکست دی، پہلے فریم میں 51 کا بریک کھیلتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا فریم 31-89 سے جیتا۔
محمد آصف اب ورلڈ گیمز 2025 میں میڈل سے صرف ایک کامیابی دور ہیں۔ سیمی فائنل جیتنے پر ان کا میڈل یقینی ہوگا، جبکہ شکست کی صورت میں وہ برانز میڈل کے لیے کھیلیں گے۔
ورلڈ گیمز کی تاریخ میں پاکستان اب تک صرف ایک میڈل جیت سکا ہے، جو شوکت علی نے 2001 میں اسنوکر میں برانز کی صورت میں حاصل کیا تھا۔





تبصرے بند ہیں