پیرس میں فنی خرابی کا شکار قومی ائیرلائن کا طیارہ بحال، لاہور پہنچ گیا

National airline plane that suffered technical failure in Paris recovered

پیرس میں فنی خرابی کا شکار ہونے والا قومی ائیرلائن کا طیارہ آج صبح لاہور پہنچ گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کے طیارے نے 8 اگست کو اسلام آباد سے پیرس کیلئے اڑان بھری تھی۔

ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ پیرس پہنچتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد طیارہ 3 دن تک پیرس ائیرپورٹ پر رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کل ٹیم نے پیرس پہنچ کر طیارے کی فنی خرابی دور کی جس کے بعد طیارہ آج صبح لاہور پہنچ گیا۔

READ  دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کی ڈیٹنگ کی خبریں گرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں