دنیا کا وہ علاقہ جہاں مرنے پر پابندی ہے

The area of the world where dying is banned

موت کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ آسکتی ہے، اور آج تک کوئی اسے روک نہیں سکا، لیکن دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں حکومت نے مرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ انوکھا مقام ناروے کے جزیرے "لونگيیَر‌بین (Longyearbyen)” میں واقع ہے، جو آرکٹک کے سوالبارڈ (Svalbard) خطے کا حصہ ہے۔ یہاں واقعی مرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقے کا موسم اتنا شدید سرد ہے کہ زمین میں دفن ہونے والی لاشیں گلنے سڑنے کے بجائے دہائیوں تک منجمد حالت میں محفوظ رہتی ہیں۔ 1930 کی دہائی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہاں دفن شدہ لاشوں میں پرانے وائرس زندہ رہ سکتے ہیں، جو دوبارہ انسانوں میں بیماری پھیلا سکتے ہیں۔

اسی خطرے کے پیش نظر 1950 کی دہائی میں قانون بنایا گیا کہ لونگيیَر‌بین میں دفن کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص شدید بیمار یا مرنے کے قریب ہو تو اسے ناروے کے مین لینڈ یا کسی اور جگہ منتقل کر دیا جاتا ہے۔

یہ جگہ اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ یہاں چھ ماہ تک سورج طلوع نہیں ہوتا اور چھ ماہ تک غروب نہیں ہوتا۔

READ  پاکستان اور چین کے عوام کو جلد ایک دوسرے کے ملک بذریہ سڑک آسان سفر میسر ہوگا: صدر زرداری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں