آل پارٹیز حریت کانفرنس نے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے بیان میں کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یومِ آزادی کی خوشی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قائداعظم اور برصغیر کے مسلمانوں کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں رمضان کے بابرکت مہینے میں وجود میں آیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا خاص تحفہ ہے اور یہ کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کا مسئلہ آج بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل طلب ہے۔






تبصرے بند ہیں