حافظ آباد میں تین افراد کے قتل اور ان کی لاشیں جلانے کے ہولناک واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جب ملزمان نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آیا ہوا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا۔
پولیس نے اس واردات کا مقدمہ تھانہ ونیکے تارڑ میں درج کرتے ہوئے 8 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا ہے۔






تبصرے بند ہیں