حافظ آباد میں تین افراد کے قتل اور ان کی لاشیں جلانے کے واقعے میں ملوث اہم ملزم گرفتار

Key suspect involved in the murder of three people and burning their bodies in Hafizabad arrested

حافظ آباد میں تین افراد کے قتل اور ان کی لاشیں جلانے کے ہولناک واقعے میں نامزد ایک اہم ملزم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم قطر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو تھانہ ونیکے تارڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جب ملزمان نے تین افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ مقتولین میں ایک اسپین سے آیا ہوا شخص اور ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل تھا۔

پولیس نے اس واردات کا مقدمہ تھانہ ونیکے تارڑ میں درج کرتے ہوئے 8 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

READ  بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر سلمان علی آغا کا میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں