بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر سلمان علی آغا کا میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار

Salman Ali Agha refuses to attend the closing ceremony of the match due to the inappropriate behavior of the Indian team

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے نہ صرف تقریب کا بائیکاٹ کیا بلکہ بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کیا۔ انکشاف ہوا ہے کہ اگر تقریب میں پاکستانی پریزنٹر موجود ہوتا تو وہ شرکت کر لیتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانے کے خواہشمند تھے لیکن افسوس بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر ہی نہیں آئی، اسی وجہ سے سلمان علی آغا نے بھی تقریب میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بھارتی ٹیم کے رویے کو کھیلوں کے آداب کی خلاف ورزی قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی واپس ڈریسنگ روم چلے گئے۔ پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کے باوجود بھارتی کھلاڑی میچ کے بعد گراؤنڈ میں نظر نہیں آئے۔

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی ٹیم کے اس رویے اور میچ ریفری کے کردار پر باضابطہ احتجاج بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔

READ  سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا انتقال کر گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں