‘ایک کروڑ دو ورنہ جان سے ماردیے جاؤگے’، محمد شامی کو قتل کردینے کی دھمکی موصول

shami

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑ تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ تاوان طلب کیا گیاہے۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے جب کہ بھارتی پولیس کی جانب سےکارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کا ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ، آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں