امریکا میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے اشعب عرفان نے جیت لیا

Pakistan's Ashab Irfan wins squash tournament in the US

پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

12 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے نیتھن کیوے کو شکست دی۔

اشعب نے 40 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں نیتھن کو 1-3 سے ہرایا۔ پہلے گیم میں شکست کے بعد اشعب نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیمز جیت لیے۔

فائنل کا اسکور 8-11، 11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔

یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

READ  اسپین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف آواز اٹھادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں