پاکستان کے اشعب عرفان نے امریکا میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
12 ہزار ڈالر انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اشعب نے ملائیشیا کے نیتھن کیوے کو شکست دی۔
اشعب نے 40 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں نیتھن کو 1-3 سے ہرایا۔ پہلے گیم میں شکست کے بعد اشعب نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیمز جیت لیے۔
فائنل کا اسکور 8-11، 11-2، 11-2 اور 11-6 رہا۔
یہ رواں سال اشعب عرفان کا تیسرا پی ایس اے ٹائٹل ہے۔






تبصرے بند ہیں