اسپین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف آواز اٹھادی

Spanish Prime Minister once again speaks

اسپین کے وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف آواز اٹھادی۔

ایک تقریب سے خطاب میں اسپین کے وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چند روز سے کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایران جنگ کی مخالفت کرکے اسپین دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اس وقت بھی یہ باتیں پھیلائی تھیں جب اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا، پھر اس کے بعد دیگر ملکوں نے بھی یہی قدم اٹھایا تو ہم تنہا نہیں ہم پہل کرنے والے ملک ہیں اور اب دیگر ملک بھی ایران جنگ کی مخالفت کررہے ہیں، آخر میں وہی لوگ تنہائی کا شکار ہوں گے جو اس جنگ کی حمایت کررہے ہیں۔

READ  آج فخر اور شکر کا لمحہ ہے! چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قوم کو مبارکباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں