ایشیا کپ میں پاک بھارت میچز کی وجہ سے اسپانسرشپ اور اشتہارات کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے

The Pakistan-India matches in the Asia Cup have sent sponsorship and advertising rates skyrocketing

ایشیاء کپ 2025ء میں پاک بھارت مقابلوں کی بدولت اسپانسرشپ اور اشتہارات کے نرخ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ٹی وی پر 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت 16 لاکھ بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ کو-پریزینٹنگ پارٹنرشپ کا ریٹ 18 کروڑ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کے نرخ 13 لاکھ بھارتی روپے اور اشتہاری پیکج کی قیمت 4.48 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کو-پریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنرشپ کے ریٹس 30، 30 کروڑ بھارتی روپے ہیں، جبکہ کو-پاورڈ پیکج 18 کروڑ بھارتی روپے میں دستیاب ہے۔ رائٹس ہولڈرز کو ایشیاء کپ میں تاریخی ویورشپ کی توقع ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہوگا۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کا پہلا میچ 14 ستمبر کو ہوگا، سپر فور میں ممکنہ ٹاکرا 21 ستمبر کو متوقع ہے، جبکہ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسرا پاک بھارت میچ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

READ  ویمن بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی مہرین علی کی ڈبل سنچری، سری لنکا کو 221 رنز سے شکست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں