محسن نقوی کی عماد شکیل بٹ سے ملاقات، ہاکی کھلاڑیوں کیلئے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا

Mohsin Naqvi meets Imad Shakeel Butt, announces Rs 1 million reward for hockey players

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے ملاقات کی جس میں قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور پرو ہاکی لیگ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

عماد بٹ نے محسن نقوی کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شمولیت اور کھلاڑیوں کی فلاح و ری ہیب کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے ہاکی پلیئرز کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور یقین دہانی کرائی کہ کھلاڑیوں کے میڈیکل و فٹنس کیسز پی سی بی کی پروفیشنل میڈیکل ٹیم دیکھے گی، جبکہ ویزا مسائل کے حل اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، قومی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنا اعزاز ہے اور اس میں ٹیم کی شرکت یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

READ  پاکستان ورلڈ یونین آف ہول سیل مارکیٹس کا رکن بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں