چین میں واقع میانہوا لائبریری کو "ناقابلِ رسائی لائبریری” کہا جاتا ہے۔
یہ لائبریری چین کے صوبہ گوانژی کے گاؤں میانہوا کے قریب ایک بلند پہاڑ کی چٹان میں تعمیر کی گئی ہے، جہاں تک پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔
چٹان کی دیوار میں بنائی گئی اس لائبریری کا ڈھانچہ لکڑی کے راستوں اور بالکونیوں پر مشتمل ہے جو چٹان سے جڑے ہوئے ہیں، جبکہ اندر ہزاروں کتابیں دیواروں پر ایک منفرد انداز میں رکھی گئی ہیں۔
مئی 2025 میں افتتاح کے بعد یہ اپنی غیر معمولی فنِ تعمیر کے باعث چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ تاہم یہ گاؤں سے دور اور دشوار گزار راستوں پر واقع ہے۔
وہاں جانے کے لیے لکڑی کی کچی بالکونیاں اور خطرناک راستے عبور کرنا پڑتے ہیں، اسی لیے اگرچہ یہ عوام کے لیے کھلی ہے لیکن حقیقت میں وہاں پہنچنا کسی مشن سے کم نہیں۔






تبصرے بند ہیں