لاہور سمیت پنجاب بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طالبات کے تحفظ کیلئے اہم اقدام

Important steps taken to protect female students in colleges and universities across Punjab

طالبات کی پرائیویسی اور تحفظ کے پیشِ نظر لاہور کے کالجز و یونیورسٹیز میں پنک بٹن کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لاہور کے 39 خواتین کالجز اور یونیورسٹیز میں پینک بٹن نصب کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے 450 خواتین کالجز میں پنک بٹن کی تنصیب مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتِ حال میں طالبات پنک بٹن دبا کر فوری پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی، پنک بٹن دبانے پر اطلاع سیف سٹیز کنٹرول روم کو فوری طور پر موصول ہو گی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے 101 اور لاہور کے 122 مقامات پر پہلے ہی پنک بٹن کی سہولت موجود ہے۔

READ  نہم ، دہم میں خراب نتائج دینے والے سکولوں،اساتذہ کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں