ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری میں مصروف سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر

Important news for students preparing for MD CAT test

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ادارہ اپنے تمام معاملات کو بتدریج ڈیجیٹلائز کر رہا ہے اور آئندہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے لیے سوالنامہ بینک بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کے مطابق ادارے کے نظام کو ٹیکنالوجی بیسڈ پلیٹ فارمز پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ طالب علموں کی رجسٹریشن، مانیٹرنگ اور کالج انسپکشن جیسے کلیدی عمل میں انسانی مداخلت کو کم کیا جا سکے، اس اقدام کا مقصد شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج اور امتحانی شعبے کے نمائندوں نے ایم ڈی کیٹ 2025 کی تفصیلات بیان کیں، انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن اور نگرانی کونسل کے ذمے ہوگی، تاہم پرچہ تیار کرنے، امتحان لینے اور اس کی مارکنگ کا عمل سرکاری جامعات انجام دیں گی تاکہ غیر جانبداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ نیا تیار کردہ ایم ڈی کیٹ سوالنامہ بینک ایک متفقہ نصاب پر مبنی ہے، جس پر تمام صوبوں نے اتفاق کیا ہے،اس سے غلطیوں میں کمی اور علاقائی خدشات کا ازالہ ہوگا جبکہ طلبہ کو یکساں معیار پر تیاری کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ اب تک 97 ہزار سے زائد طلبہ امتحان کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں اور یہ تعداد رجسٹریشن کی آخری تاریخ تک 1 لاکھ 50 ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے،ملک بھر میں امتحان کے لیے 30 مراکز مختص کیے گئے ہیں۔

READ  خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں اے آئی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے سوالنامہ بینک کا افتتاح کرتے ہوئے اس اقدام کو "عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب اہم قدم” قرار دیا اور واضح کیا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں