سرگودھا میں شادی سے انکار پر بھائی نے سوتیلی بہن کو زہر پلا دیا

Brother poisons stepsister for refusing to marry in Sargodha

سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال میں لڑکی کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق دو سوتیلے بھائی بہن اور مدعی کو میلہ دکھانے کے بہانے چھوٹا ساہیوال لے گئے، جہاں انہوں نے بہن پر اپنے دوست سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا۔

شادی سے انکار پر لڑکی کو ناشتے میں زہر دے دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ایک سوتیلا بھائی بھی زہر کھا کر ہلاک ہوگیا، جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

READ  آزاد کشمیرمیں دریاؤں میں طغیانی سے کار بہہ گئی، سیاح محفوظ بچا لیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں