سرگودھا کے علاقے چھوٹا ساہیوال میں لڑکی کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سگے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق دو سوتیلے بھائی بہن اور مدعی کو میلہ دکھانے کے بہانے چھوٹا ساہیوال لے گئے، جہاں انہوں نے بہن پر اپنے دوست سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا۔
شادی سے انکار پر لڑکی کو ناشتے میں زہر دے دیا گیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس کے مطابق ایک سوتیلا بھائی بھی زہر کھا کر ہلاک ہوگیا، جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔






تبصرے بند ہیں