آزاد کشمیرمیں دریاؤں میں طغیانی سے کار بہہ گئی، سیاح محفوظ بچا لیے گئے

Car washed away by floods in rivers in Azad Kashmir, tourists rescued safely

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی آ گئی، کئی مقامات پر سڑکیں، پل اور مکانات متاثر ہوئے جبکہ متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔

وادیٔ نیلم میں رتی گلی جھیل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی اور اٹھ مقام پر کئی سیاح پھنس گئے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا۔ مچھیارہ نالے میں طغیانی سے پل، دو مکانات اور پن چکی کو نقصان پہنچا، ڈنہ دلیاڑ میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

سماہنی اور بھمبر نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب آیا، باغ کے نالہ مالوانی میں حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی جس سے شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہو گیا۔ شرقی باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی مگر تمام مسافروں کو محفوظ نکال لیا گیا۔

جہلم ویلی، ہٹیاں بالا، نکیال اور گرد و نواح میں بھی بارش کے باعث نالے بپھر گئے، پتھر گرنے سے شاہراہ سرینگر اور دیگر سڑکیں متاثر ہوئیں، جبکہ پانی کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ سے دکانوں سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا۔

READ  رحیم یار خان: ایک کروڑ سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں