رحیم یار خان: ایک کروڑ سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیے

Dangerous robber with a head value of Rs 10 million

راجن پور میں آپریشن کے دوران رحیم یار خان کے دو بڑے ڈاکو تنویر انڈھڑ اور ظفری جھبیل نے بھی پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔

تنویر انڈھڑ پر ایک کروڑ روپے جبکہ ظفری جھبیل پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے تھانہ نواز آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچے میں اب کوئی بھی منظم گینگ موجود نہیں رہا۔

رحیم یار خان میں سرنڈر کرنے والوں کی مجموعی تعداد 229 ہوگئی۔آپریشن میں ابتک 69 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 97 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں جنگ میں 52 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

READ  بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس معطلی سے ریلوے کو 30 لاکھ سے زائد کانقصان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں