گلگت کے علاقے فیض آباد میں تیز بارش کے بعد پہاڑ سے آنے والے سیلابی ریلے نے متعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچایا۔
اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے مطابق، رات گئے آنے والے اس ریلے سے کئی گھر متاثر ہوئے جبکہ سیلابی پانی سڑک پر بھی آگیا جس سے نلتر ایکسپریس وے کا کچھ حصہ متاثر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ تین متاثرہ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ صورتحال قابو میں ہے اور متعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہیں۔






تبصرے بند ہیں