پی ٹی آئی ٹارگٹ نہیں، ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قانون توڑا ہے, طلال چوہدری

PTI is not the target, the target is those who have broken the law, Talal Chaudhry

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پی ٹی آئی نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں جو قانون توڑنے میں ملوث ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گرفتاریاں کیں، جبکہ علیمہ خان کا بیٹا بھی حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا فورم اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے اور بات چیت کے لیے ان کا دفتر بھی کھلا ہے۔

ان کے مطابق اگر پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو اسپیکر کی پیشکش قبول کرے، جبکہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو ہم عوام کا فیصلہ سمجھ کر قبول کریں گے۔

READ  اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں