وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پی ٹی آئی نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جنہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں جو قانون توڑنے میں ملوث ہیں۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گرفتاریاں کیں، جبکہ علیمہ خان کا بیٹا بھی حسان نیازی کے ساتھ موجود تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی یہ اعلان کر چکے ہیں کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا فورم اسمبلی اور سینیٹ میں موجود ہے اور بات چیت کے لیے ان کا دفتر بھی کھلا ہے۔
ان کے مطابق اگر پی ٹی آئی گرینڈ ڈائیلاگ چاہتی ہے تو اسپیکر کی پیشکش قبول کرے، جبکہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو ہم عوام کا فیصلہ سمجھ کر قبول کریں گے۔





تبصرے بند ہیں