اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے

Rain likely in Islamabad, Punjab and upper Khyber Pakhtunkhwa today

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں، جن کی شدت 17 اگست سے بڑھنے کی توقع ہے۔

14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ 18 سے 21 اگست کے درمیان ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نچلے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

READ  منی لانڈرنگ کیس میں پیشی سے گریز پر پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں