وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرہ علاقوں پر اجلاس طلب کر لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں اب تک دی جانے والی امدادی رقوم پر بریفنگ دی جائے گی اور متاثرین کو مزید فوری امداد فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی جائے گی۔
اجلاس میں متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی غور ہوگا، جبکہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں سیکریٹری ریلیف، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور باجوڑ، دیر لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، نوشہرہ، ٹانک اور ڈی آئی خان کے ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہوں گے۔






تبصرے بند ہیں