یہودی مخالف حملے کے الزام پر آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کردیا

Australia expels Iranian ambassador over anti-Semitic attack

یہودی مخالف حملوں کے الزام میں آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، آسٹریلوی حکومت کا الزام ہے کہ ملک میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں میں ایران کا براہ راست کردار ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، اور حکومت ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔

ادھر آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ایرانی سفیر سمیت تین دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔

READ  ایران میں مہنگائی کیخلاف پُرتشدد مظاہرے، جھڑپوں میں 6 افراد جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں