یہودی مخالف حملوں کے الزام میں آسٹریلیا نے ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، آسٹریلوی حکومت کا الزام ہے کہ ملک میں ہونے والے دو یہودی مخالف حملوں میں ایران کا براہ راست کردار ہے۔
آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں آسٹریلیا کے سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، اور حکومت ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے قانون سازی پر کام کر رہی ہے۔
ادھر آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ ایرانی سفیر سمیت تین دیگر اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔





تبصرے بند ہیں