امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا، ویڈیو جاری

امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا ۔

جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم تھاڈ کی منتقلی کی ویڈیو جاری کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔

READ  امریکا کی سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں