طلبہ کو خوشخبری: مفت لیپ ٹاپس سکیم دوسرے مرحلے کی تاریخ سامنے آگئی

Date of second phase of free laptop scheme revealed

پنجاب حکومت نے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا جس کا مقصد طلبہ کو پنجاب بھر میں ڈیجیٹل لرننگ ٹولز تک رسائی کو مزید توسیع دینا ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ مفت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آئندہ ماہ ستمبر سے ہو گا اور میرٹ کو فوقیت دی جائے گی، لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا باضابطہ شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مفت لیپ ٹاپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کریں گی۔

واضح رہے کہ لیپ ٹاپ سکیم کے پہلے مرحلے میں صرف صوبائی دارالحکومت لاہور کے طلبہ کو 14 ہزار لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے تھے جبکہ دوسرے مرحلے میں اس سکیم میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ صوبے بھر کے مزید مستحق اور باصلاحیت طلبہ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ہونہار نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

READ  پاکستانی طلبہ کیلئے خوشخبری، عمان کا مکمل فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں