اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، بارودی روبوٹس سے عمارتوں کی تباہی شروع

Israel's heavy bombing of Gaza, explosive robots begin destroying buildings

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ قابض فوج نے بارود سے بھرے خودکار روبوٹس کے ذریعے عمارتوں کو نشانہ بنانا بھی شروع کر دیا ہے، جس سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 88 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں امداد کے منتظر 32 افراد بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 63 ہزار 459 تک پہنچ چکی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 256 ہو گئی ہے۔

READ  اسرائیل کی حمایت پر مقبول ترین فلم اسٹرینجر تھنگز 5 کا دنیا بھر میں بائیکاٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں