غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ اور انسانیت سوز حملے بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 88 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہو گئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق شہداء میں امداد کے منتظر 30 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ غذائی قلت اور قحط کے باعث مزید 7 فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 459 ہو گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 459 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔






تبصرے بند ہیں