اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے بانی تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ کر دی۔
یہ سماعت جج شاہ رخ ارجمند کو کرنا تھی، تاہم عدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت کی منسوخی سے آگاہ کر دیا۔عدالت کے مطابق کیس کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی آخری سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی، جبکہ 27 اور 30 اگست کی تاریخوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔





تبصرے بند ہیں